نئی دہلی ، 5 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ٹیرف لگانے کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ یورپی یونین، برطانیہ ، مغربی ایشیاء چین، جاپان، لاطینی امریکی ممالک اور افریقی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر نظر ثانی اور اس معاملے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے اور اس کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جانی چاہئے جس میں تمام شعبہ جات کے ماہرین کو شامل کیا
جائے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ دو دن پہلے امریکہ نے ریسپر و کل ٹیرف کا اعلان کیا، جس سے پوری دنیا کی تجارت کو نقصان پہنچا ہے اور اس فیصلے سے سات دہائی پر انا بین الاقوامی نظام ایک جھٹکے میں چوپٹ ہو گیا ہے۔
کئی دہائیوں سے دنیا میں سرمایہ کاری کے لئے اتفاق رائے ہوا نیز ٹیرف اور تجارت پر عام رضامندی کے بعد ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا قیام عمل میں آیا تھا۔