حیدر آباد 16 اپریل (یو این آئی) بھارت راشٹر اسمیتی (بی آرایس) کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے کچا گچی باؤلی کے جنگلاتی علاقہ کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایت ریاستی حکومت کو جنگلات کے تحفظ کی ہدایت کا خیر مقدم کیا۔
کے ٹی آر
نے سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس ( سابقہ ٹوئٹر پر کہا ” دبی آرایس پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کا دل کی گہرائی سے خیر مقدم کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ اب کم از کم وزیر اعلی ریونت ریڈی اور کانگریس حکومت کو عقل آجائے گی کہ وہ ماحولیاتی تباہی سے بچ نہیں سکتے-