کیرالہ /3ستمبر(ایجنسی) کیرالہ سیلاب میں تین سو سے زیادہ لوگ مارے گئے اور کئی لوگوں کا آشیانہ اجڑ گیا۔ صدی کے سب سے بھیانک سانحہ کو جھیل رہے کیرالہ کو ملک بھر سے بڑے پیمانہ پر مدد مل رہی ہے۔ رہنماؤں، اداکاروں، عام لوگوں، فوج کے جوانوں، این ڈی آر ڈی ایف وغیرہ سبھی نے اپنے اپنے طور پر ان کی مدد کی۔ حالانکہ ان میں خاص بھیک مانگنے والے ایک شخص کی کہاںی ہے جس نے بھیک مانگ کر جمع کئے چورانوے روپئے سیلاب میں راحتی کام کے لئے عطیہ کر دئیے ہیں۔
یہاں، کوٹایم کے رہائشی موہنن چار کلومیٹر پیدل چل کر اراٹٹو پیٹا میونسپلٹی کے سابق صدر ٹی ایم رشید کے گھر پہنچے۔ رشید نے سوچا کہ موہنن بھیک مانگنے آئے ہیں اور انہوں نے 20 روپے دے دئیے۔ حالانکہ
رشید تب حیران رہ گئے، جب موہنن نے ان سے پیسہ لینے کے بجائے وہیں سیڑھیوں پر بیٹھ کر اپنے روپئے گننے لگے۔