نئی دہلی/13مئی(ایجنسی) مکل ندھی میام Makkal Needhi Maiam
کے سربراہ کمل ہاسن نے یہ کہہ کر تنازعہ پیدا کردیا ہے کہ آزاد ہندوستان کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا، وہ مہاتما گاندھی کے قتل کرنے والے، نتھورام گوڈسے کے بارے میں بات کررہے تھے، انکے اس بیان سے سیاسی گلیاروں میں بھی ہلچل پیدا ہوگئی ہے، اسی درمیان میں تمل ناڈو کے وزیر کٹی راجیندر بالاجی KT Rajendra Balaji نے پیر کو کہا کہ کمل ہاسن نے یہ بیان میناریٹی کے ووٹ پانے کے لیے دیا ہے، بالاجی اتنے پر ہی روکے انہوں نے آگے کہا کہ ہاسن کے اس بیان کے لیے انکی زبان کاٹ لینی چاہیئے-
بالا جی نے کہا کہ ہندو دشت گرد کو لیکر کی گئی بیان بازی کے لیے کمل ہاسن کی زبان کاٹ لینی چاہیئے.