نئی دہلی/27جون(ایجنسی) تامل اداکار منصور علی خان نے حال ہی میں ختم ہوئے لوک سبھا انتخابات میں قسمت آزمائی کی تھی لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا- علی نے جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے دعوی کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے اور وہ ثابت کرنے کی اجازت چاہتے ہیں- علی نے اپنی درخواست میں یہ دعوی کیا کہ
ای وی ایم ٹیمپر پروف نہیں ہے-
تامل فلموں میں کھل نائیک کا کردار نبھانے والے منصور علی خان نے نام تاملر کوچی کے ٹکٹ پر حال ہی میں تامل ناڈو میں Dindigul پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑا تھا، خان نے اس عرضی میں کہا کہ انہیں ماہرین کی مدد سے الیکشن کمیشن کے سامنے یہ ثابت کرنے کا موقع دیا جائے کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے اور وہ اس سے اچھوتی نہیں ہے-