واشنگٹن، 7 فروری' امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ، جس میں دونوں لیڈروں نے شمالی کوریا پر دباؤ بنانے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔
وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈران اس بات پر متفق ہوئے
ہیں کہ تمام ذمہ دار ممالک کو شمالی کوریا کے خلاف اس وقت تک دباؤ ڈالنا چاہیے جب تک وہ جوہری تجربے بند کرنے سے باز نہ آجائے۔
دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور برطانیہ کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے ایک معاہدہ پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔