لاہور، 26 فروری :- پاکستان میں صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے سپریم کورٹ کی طرف سے اس کے بڑے بھائی اورسابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر کے عہدہ کے لئے نااہل قرار دیئے جانے کے تناظر میں نئے پارٹی صدر کے انتخاب کے مسئلہ پر ان سے (مسٹر شریف سے) بات چیت کی۔
style="text-align: right;">
اخبار ’ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق مسٹر شہباز نے نواز شریف سے ان کی راولپنڈی واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان میٹنگ تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی، تاہم میٹنگ کے سلسلہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔