واشنگٹن، 18 اپریل (یواین آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے براہ راست بات کی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ
امریکی حکام نے شمالی کوریا کے حکام سے بات کی ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تاریخ طے کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہا کہ مسٹر ان سے ملاقات کے لئے پانچ مقامات پر غور وخوض کیا جا رہا ہے۔