واشنگٹن، 11 ستمبر (یو این آئی/اسپوتنک) ناٹو کے سیکرٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی اور فوجی قیاست کے زوال کے سبب ہی روس میں ممنوعہ طالبان اسلامی موومنٹ نے اس (افغانستان) پر قبضہ کرلیا۔
مسٹر اسٹولٹن برگ نے نیو یارک ٹائمز اخبار کو بتایا ’’ہم نے
افغانستان میں سیاسی اور فوجی قیادت کا خاتمہ دیکھا اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طالبان نے اس پر قبضہ کر لیا‘‘۔
ناٹو کے سربراہ نےزور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطالعہ کرنے کےلئے تجزیئے کئے جائیں گے کہ آیا افغانستان سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی واپسی کے سبب ہی افغانستان حکومت کا زوال ہوا تھا۔