کابل، 3 نومبر (یو این آئی) افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے منگل کے روز کابل یونیورسٹی پر حملے کے لئے جنگجو گروپ طالبان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں بہت سارے شواہد موجود ہیں۔
مسٹر امراللہ
صالح نے سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے ساتھ اپنی معمول کی ملاقاتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے اس حملے کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کے ذریعہ استعمال ہونے والے ہتھیار 'جعلی' داعش کے بیان میں دکھائے گئے اسلحہ سے نہیں ملتے ہیں۔