کابل ، 7 اگست (یو این آئی/ژنہوا) افغانستان کے دو صوبوں میں ہفتے کے روز طالبان کے حملے میں کم از کم 11 شہری ہلاک اور 64 زخمی ہوئے۔
وہیں گزشتہ 24گھنٹوں میں طالبان نے مزید سات اضلاع پر قبضہ کرلیا۔
">
قندوز پبلک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر احسان اللہ فضلی نے بتایا کہ آج صبح صوبہ قندوز کے دارالحکومت قندوز میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں کے بعد 10 شہریوں کی لاشیں برآمد کی گئیں اور 42 زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا۔