شانتی نیکتن، 19 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ گرودیو ربیندر ناتھ ٹیگور نہ صرف بنگال بلکہ ہندوستان کے تنوع کے لئے بھی قابل فخر ہیں۔
مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جمعہ
کو وشو بھارتی یونیورسٹی کے کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مغربی بنگال کے گورنر اور وِشو بھارتی یونیورسٹی کے ریکٹر جگدیپ دھنکھڑ اور مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک بھی موجود تھے۔