حیدر آباد 23 جنوری (یو این آئی ) تقریبا تین سال بعد تلنگانہ کی جھانکی کو دہلی کی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل کیا جائے گا۔
عہدیداروں نے کہا کہ وزیر اعلی ریونت ریڈی نے خصوصی پہل کرتے ہوئے اس سلسلہ میں وزیر اعظم اور وزیر
دفاع سے نمائندگی کی جس کے بعد مرکز نے تلنگانہ کی جھانکی کو آئندہ دو سالوں کے لئے یوم جمہوریہ کی پریڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس جھانکی کو خود حکمرانی اور جمہوریت کے تحفظ کی تحریک کے جذبہ کو دنیا تک پہنچانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔