نئی دہلی ، 28 ستمبر (یو این آئی) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے منگل کو کانگریس میں شمولیت کے بعد کہا کہ ملک ایک سنگین خطرے سے گزر رہا ہے اس لیےملک کو بچانے کے لیے ’’سب سے جمہوری پارٹی کانگریس ‘‘ کوبچانا ضروری ہے۔
اس درمیان مسٹر کمار کے ساتھ آج ہی کانگریس کا اسٹیج شیئر کرنے والے گجرات
کے آزاد رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے واضح کیا کہ وہ کانگریس کی آئیڈیالوجی میں شامل ہو چکے ہیں لیکن وہ ابھی ٹیکنیکلی اس پرانی پارٹی کے ساتھ بہ ضابطہ وابستہ نہیں ہوئے ہیں۔
مسٹر میوانی نے کہا ، ’میں نے تکنیکی طور پر ابھی تک پارٹی میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار نہیں کی ہے لیکن کانگریس کی آئیڈیالوجی سے وابستہ ہو چکا ہوں‘۔