دمشق / انقرہ / نیویارک' شام کے شمالی علاقے غوطہ میں صدر بشارالاسد کی حامی اور روسی فوج کی جاری بمباری سے مزید 53 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
فضائی حملوں میں وسیع تر جانی ومالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، گزشتہ روز بھی غوطہ میں
بمباری سے 12بچوں سمیت31افراد ہلاک اور 80 سے زائدزخمی ہوگئے تھے۔
صدر بشار الاسد کے حامی دستوں اور روسی لڑاکا طیاروں کے ان حملوں میں بالخصوص پچھلے ہفتے کے اختتام پر پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد تیزی آئی ہے جس میں باغیوں نے ایک روسی لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا۔