دمشق،16فروری(یو این آئی)شام کے علاقے دیرایزور میں دھماکے سے15روسی ملازم ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکا شام کے شمالی مشرقی صوبے
دیرالزور میں طبیہ جزیرہ نامی کمپنی کے اسلحہ ڈپو میں ہوا۔
دھماکے کے باعث15روسی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے،یہ ملازمین نجی سیکورٹی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔