the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اجودھیا، 26 جنوری (یو این آئی) اترپردیش میں اجودھیا کے گاؤں دھنی پور انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے صدر زفر فاروقی سمیت نو عہدیداران نے یوم جمہوریہ کے موقع پر شجرکاری کرکے اور پرچم لہرا کر دھنی پور مسجد کا علامتی سنگ بنیاد رکھا بابری مسجد سے تقریباً 25 کلومیٹر کی مسافت پر لکھنؤ-فیض آباد قومی شاہراہ پر واقع دھنی پور گاؤں میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ٹرسٹ کے ذمہ داران منگل کے روز یہاں پہنچے جہاں انہوں نے مسجد کے لیے دی گئی زمین پر نو پودے لگائے۔ اس موقع پر مسٹر فاروقی نے ترنگا پرچم لہرایا اور علامتی سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے وہاں نماز بھی ادا کی۔ جانے سے پہلے ٹرسٹ کے عہدیدار مسجد کے لیے



کھودی گئی بنیاد سے 20 فٹ گہرائی کی مٹی کا معیار پرکھنے کے لیے‘ اسے ساتھ لے گئے۔
ٹرسٹ کے سکریٹری اور ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ملی پانچ ایکڑ زمین پر دھنی پور مسجد کی علامتی بنیاد آج رکھی گئی ہے حالانکہ مٹی کا معیار‘ کسوٹی پر پرکھنے کے لیے لیب بھیجا جائے گا جس کے بعد بنیاد کی رسمی شرعاوت ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ مسجد کا نقشہ فائنل ہو چکا ہے۔ ٹرسٹ کی جانب سے آن لائن اجودھیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں دھنی پور مسجد کا نقشہ بھیج کر پاس کروانا چاہتا تھا لیکن ابھی یہ سہولت اجودھیا ڈیویلمنٹ اتھارٹی میں مہیا نہیں ہے۔ مسجد کے ساتھ ساتھ دو سو بیڈ کا اسپتال اور میوزیم بھی بنایا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.