سڈنی، 17 فروری (یو این آئی) سڈنی میں شارک کےجان لیوا حملے میں ایک تیراک کی موت کے بعد جمعرات کو سڈنی کے کئی ساحل بند کر دیے گئے ۔
بدھ کے روز لٹل بے میں تین میٹر لمبی سفید شارک کے حملے میں ایک 35 سالہ تیراک کی موت ہو گئی
۔
اس معاملے پرمحکمہ پرائمری انڈسٹریز ( ڈی پی آئی) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا’’ لوگوں کی طرف سے دی گئی ویڈیو فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پرڈی پی آئی نے کم از کم تین میٹر لمبیائی والی سفید شارک کو اس واقعے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا ہے ‘‘۔