برن، 3 جنوری (یو این آئی) نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ایک اور یورپی ملک میں خواتین کے عوامی مقامات پر برقعہ اور حجاب پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقعہ اور حجاب پہنے پر پابندی لگادی ہے جب کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار سوئس فرانک (
پاکستانی لگ بھگ تین لاکھ روپے) تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سوئٹزر لینڈ میں چار سال قبل 2021 میں اس حوالے سے ریفرنڈم ہوا تھا جب کہ گزشتہ سال ستمبر میں سوئٹزر لینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے مسلمان خواتین کے زریعہ استعمال کیے جانے والے برقعہ پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تھی اور قومی کونسل نے بھاری اکثریت سے قانون کی منظوری دی۔