برن،27جون(ایجنسی)سوٹزرلینڈ کے افسروں نے ہیروں کے کاروباری بھگوڑے Nirav Modi نیرو مودی کو بڑا جھٹا دیتے ہوئے اس کے اور اس کی بہن Purvi Modi پوروی مودی کے بینک کھاتے فریز کردئے ہیں جن میں تقریباً 283.16کروڑ روپے ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کی خصوصی اپیل پر سوٹزرلینڈ نے یہ قدم
اٹھایا ہے۔ای ڈی نے کہا تھا کہ دونوں کے بینک کھاتے میں ہندوستانی بینکوں سے غیر قانونی طریقےسے رقم جمع کرائی گئی ہے۔
اس سال مارچ سے لندن کی وینڈس ورتھ جیل میں نیرو پر پنجاب نیشنل بینک کو تقریباً ساڑھے 13ہزار کروڑ روپے کا نقصان دینے کا الزام ہے۔اس کی ضمانت عرضی کئی بار خارج ہوچکی ہے۔