the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

سواتی مالیوال کاطلاق

Wed 19 Feb 2020, 18:50:58
نئی دہلی، 19 فروری (یو این آئی) دہلی کمیشن فار ویمن (ڈی سی ڈبلیو) کی چیئر پرسن سواتی مالیوال کا طلاق ہو گیا ہے جسے انہوں نے بے حد تکلیف دہ قرار دیا ہے۔
محترمہ مالیوال کے شوہر نوین جے ہند عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے اہم رہنما ہیں اور وہ وزیر اعلیٰ اور اے اے پی کے کنوینر اروند کیجریوال کے کافی قریبی ہیں۔ مسٹر جے ہند ہریانہ میں خاص اثر رکھتے ہیں اور وہ اےاے پی کے ہریانہ یونٹ کے صدر بھی ہیں۔
انہوں نے شوہر سے طلاق کی اطلاع ٹویٹر پر بدھ کے روز شیئر کرتے ہوئے لکھا،’ نوین کافی یاد آئیں گے‘۔انہوں نے مالک سے دعا کی ہے کہ وہ اس تکلیف سے ابھرنے کے لیے انھیں طاقت بخشے۔
ڈی سی ڈبلیو کی چیئر پرسن نے تکلیف کا



اظہار کرتے ہوئے لکھا،’ جب آپ کی کہانی ختم ہوتی ہے تو وہ سب سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے۔ میری بھی کہانی ختم ہوگئی۔ میرے اور نوین کے درمیان طلاق ہوگیا۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جب سب سے زیادہ اچھےلوگ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ مجھے ہمیشہ ان کی کمی کا احساس رہے گا اور ان کے ساتھ زندگی کا گزارا ہوا وقت یاد رہے گا۔ میں ہر دن ایشور سے دعا کرتی ہوں کہ ہم اور ہمارے جیسے دوسرے لوگوں کو اس تکلیف سے ابھرنے کے لیے وہ طاقت بخشے‘ ۔
مسٹر جےہند نے 15 دسمبر کو جنسی زیادتی کے معاملوں میں چھ ماہ کے اندر پھانسی کی سزا کے مطالبے کے سلسلے میں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والیں محترمہ مالیوال کو ’شیرنی‘ اور ’مردانی‘ قرار دیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.