: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 جنوری ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے رام سیتو کو قدیم تاریخی یادگار قرار دینے سے متعلق عرضی پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سبرامنیم سوامی کو تین ماہ بعد دوبارہ اس کے سامنے معاملہ اٹھانے کو کہا ہے۔مسٹر سوامی نے جمعرات کو چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور اس کی فوری سماعت کی درخواست کی ۔ اس کے بعد عدالت ِ اعظمی نے مرکزی حکومت سے حلف نامہ دائر کر کے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا اور مسٹر سوامی کو تین ماہ بعد اپیل کرنے کو کہا ۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رام سیتو کو قومی ورثہ قرار دینے کے معاملے میں مرکزی حکومت نے ابھی تک جواب نہیں دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ
عدالت نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے، لیکن سالوں بعد بھی حکومت نے اب تک جواب نہیں دیا ہے۔مسٹر سوامی نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ رام سیتو لاکھوں ہندوؤں کے عقیدے سے منسلک ہے ۔ اسے نہ توڑا جائے اور رام سیتو کو قومی ورثہ قرار دیا جائے ۔ واضح رہے کہ سنہ 2008 میں اس وقت کی ترقی پسند اتحاد حکومت نے اس معاملے میں حلف نامہ داخل کر کے رام سیتو کو تو ڑ کر سیتو سمندرم پروجیکٹ پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھگوان رام کے وجود کے تعلق سے کوئی پختہ ثبوت دستیاب نہیں ہے۔اس نے یہ بھی کہا تھا کہ رامائن محض افسانوی کہانی ہے ۔ یو پی اے حکومت کے اس حلف نامے پر کافی ہنگامہ ہوا تھا جس کے بعد آنا فانا میں حکومت نے اپنا وہ حلف نامہ کورٹ سے واپس لے لیا تھا۔