: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی:امریکہ میں ایک ہندوستانی نژاد امریکی جوڑے کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ بتایا جارہاہے کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ آنند سجیت ہنری، 40 سالہ ایلس پرینکا اور ان کے دو جڑواں بچے نوح اور نائتن کیلیفورنیا
کے ایک اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔ خاندان کے ایک رشتہ دار نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ باتھ روم میں پڑے آنند اور ایلس کو گولی لگی ہے۔ دونوں بچوں کی لاشیں بیڈ روم سے ملی ہیں۔ تاہم ان کی موت کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔