سری نگر، 12 جنوری (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ برائے (پی اے جی ڈی) کو بدنام کرنے کے لئے جان بوجھ کر بد گمانیاں پھیلائی جار ہی ہیں انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی سے دلی کی ٹانگیں لڑ کھڑا رہی
ہیں لہذا آنے والے دنوں میں بدگمانیوں کی اس مہم میں مزید شدت لائی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی کے ساتھ کی جانے والے سختیوں سے ہمارا حوصلہ پست نہیں ہوگا۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر چند ٹویٹس میں کیا۔