the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں جمہوریت کا قتل کر رہی ہے اور اراکین کو غلط طریقے سے معطل کیا گیا ہے، اس لیے اپوزیشن متحد ہے اور اپوزیشن کے تمام 12 معطل اراکین معافی نہیں مانگیں گے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کی معطلی ضابطے اور آئین کے خلاف ہے اور وہ ایک ہفتہ سے مسلسل راجیہ سبھا کے چیئرمین سے واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت سن نہیں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ



چیئرمین سے باقاعدگی سے ملاقات کر رہے ہیں اور ایوان میں بات اٹھا رہے ہیں لیکن وہ سن نہیں رہے اور اڑے ہوئے ہیں اور معطلی واپس نہیں لے رہے۔
انہوں نے کہا کہ معطلی میں جو باتیں کہی گئیں ہیں ویسا کچھ ہوا ہی نہیں لیکن جبراً الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ارکان کی معطلی غلط ہے اور حکومت کو ایوان چلانا چاہیے اور اپوزیشن اس میں حکومت کی مدد کرے گی لیکن پہلے حکومت کو معطلی واپس لینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن کے تمام ارکان معطل ارکان کے ساتھ دھرنے کے مقام پر بیٹھیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.