بنگالورو،19جون(ایجنسی)کرناٹک کے سابق وزیر و معطل کانگریسی رکن اسمبلی Roshan Baig روشن بیگ نے پارٹی کے بعض لیڈروں کے خلاف ان کی جانب سے کی گئی نکتہ چینی کا سختی سے دفاع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ایک وفادار ورکر کی طرح پارٹی میں ہی رہیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر بیگ جنہوں نے اے آئی سی سی کے سکریٹری کے سی وینو گوپال کو ایک مسخرہ اور کرناٹک
پردیش کانگریس کے صدر دنیش گنڈو راوکو ایک فلاپ ہیرو قرار دیاتھا، کہا ”میں نے لوک سبھا کے انتخابات میں پارٹی کو ہوئی شکست کے خلاف آواز اٹھائی اور سچ بولا تھا“۔
یہ کہتے ہوئے کہ کانگریس کے ریاستی لیڈر لوک سبھا کے انتخابات میں پارٹی کے ناقص مظاہرہ کی وجوہات کا پتہ چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں، نے کہا ”میں نے کبھی بھی اے آئی سی سی کے صدر پر نکتہ چینی نہیں کی“۔