لکھنؤ: 16 جنوری(ایجنسی) وزیر خارجہ ششما سوراج نے بدھ کو کہا کہ جب تک پاکستان سرحد پر دراندازی بند نہیں رہےگا اس وقت تک اس سے کسی بھی گفت و شنید کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
دہشت گردی اور مذاکرات دونوں ساتھ ساتھ
نہیں چل سکتے۔ میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئےانہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی یہ پالیسی رہی ہے جب تک پاکستان سرحد پر دراندازی نہیں بند کرےگا اس وقت تک اس سے بات نہیں کی جاسکتی۔پرواسی بھارتیہ دیوس میں پاکستانی وفد کو مدعو کرنے یا اس کے کسی بھی طرح کے تعاون کے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا اس طرح کی چیزیں اس وقت ہی ہوتی ہیں جب دونوں ممالک میں دو طرفہ اچھی تعلقات وابستہ ہوں جب ہم ایک دوسرے سے بات ہیں نہیں کرتے پھر ایسا کیونکر ممکن ہے۔