نئی دہلی، 25 اگست (ایجنسی) وزیر خارجہ سشما سوراج سوموار کو ویتنام اور کمبوڈیا کےچار دن کے دورے پر جائیں گی جس دوران وہ ویتنام میں بحر ہند کانفرنس کا افتتاح کریں گی ۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ویتنام اور کمبوڈیا کے دورے سے ان ممالک کی قیادت کے ساتھ عالمی ، علاقائی اور باہمی مسائل پر سنجیدہ تبادلہ خیال کرنے اور ان ممالک اور آسیان کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">محترمہ سشما سوراج 27 اور 28 اگست کو ویتنام میں رہیں گی اور جوائنٹ کمیشن کے 16 ویں اجلاس کی ویت نام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فیم بنہ کے ساتھ مشترکہ صدارت کریں گی۔ وہ وزیر اعظم نگوين شوان فك سے بھی ملاقات کریں گی۔ پیر کو وہ تیسری بحر ہند کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔
وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ 29 اور 30 اگست کو کمبوڈیا میں رہیں گی۔ وہ کمبوڈیا کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر پراك سوكھون کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گی اور وزیر اعظم ہن سین اور سینیٹ کے صدر سے ملاقات کریں گی۔محترمہ سوراج کا یہ کمبوڈیا کا پہلا دورہ ہو گا۔