نئی دہلی / حیدرآباد، 28 نومبر (ایجنسی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کے پروگرام میں شامل ہونے کے لئے ہندوستان کے نمائندے کے طور پر دو مرکزی وزراء، ہرسمرت کور بادل اور ہردیپ سنگھ پوری کے بدھ کو پاکستان روانہ ہونے کے درمیان کہا کہ جب تک پڑوسی ملک ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کرے گا تب تک اس کے ساتھ رسمی بات
چیت نہیں ہو سکتی۔
مسز سوراج نے حیدرآباد میں صحافیوں سے کہا"کرتارپور کوریڈور مسئلہ کو دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے آغاز سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ جب تک پاکستان ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کرتا تب تک اس کے ساتھ رسمی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ ہم کسی مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے"۔