نئی دہلی، 15 مارچ (ایجنسی) ہندوستان نے جمعہ کو کہا ہے اسے پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعوداظہر کو اقوام متحدہ میں پابندی عائد کرانے کے لئے بین الاقوامی برادری کی زبردست حمایت حاصل کی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس بارے میں ہندوستان کی سفارتی ناکامی نہیں رہی ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نے مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی کے تحت لسٹ میں ڈالنے کے لئے بین الاقوامی برادری کی زبردست حمایت حاصل کرلی ہے۔
محترمہ سشما سوراج کا بیان فرانس کے
ذریعہ مسعود اظہر کی سبھی جائیدادوں کو ضبط کرنے کے اعلان کئے جانے کےبعدآیا ہے۔ فرانس نے یہ بھی کہا ہےکہ یورپ کے دیگر ممالک سے بھی مسعود اظہر کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اشخاص، تنظیموں اور گروپوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیرخارجہ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے ہندوستان کی سفارتی ناکامی کے الزامات پر کہا کہ اس طرح کے الزامات لگانے والے لیڈر حقائق کا جائزہ لیں تو پائیں گے ہندوستانی 2009 میں تنہا تھا لیکن آج 2019 میں ہندوستان کو پوری دنیا کی حمایت حاصل ہے۔ انہوںنے کہا کہ 2019 میں مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی تجویز امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے پیش کی تھی جسے سلامتی کونسل کے 15 اراکین ممالک میں سے 14 کی حمایت حاصل ہوئی۔ آسٹریلیا، بنگلہ دیش ، اٹلی اور جاپان نے تجویز کی تائید کرنے والوں میں شامل تھے۔