: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/9جولائی(ایجنسی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے آج یہاں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت کی توسیع اور اسے نئی بلندی پر پہنچانے کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے یہاں بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تعلقات کو مضبوط کرنے کے بارے میں مثبت اور تعمیری بات چیت کی۔ مسٹر کمار نے کہا کہ جمہوری اقدار، کھلے معاشرے اور معتدل بین الاقوامی نظام کے تئیں مشترکہ عزم کے بنیادی اصولوں پر دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور جنوبی کوریا کے خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے بات کی۔ ہندوستان کے چار روزہ دورے پر کل شام یہاں پہنچے
مسٹر مون وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آج شام اتر پردیش کے نوئیڈا میں کثیر القومی الیكٹرانكس کمپنی سیمسنگ کے ایک بہت بڑا پلانٹ کا افتتاح مشترکہ طور پر کریں گے۔ تقریبا پانچ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تقریبا 35 ایکڑ علاقے میں بنا یہ دنیا کا سب سے بڑا موبائل فون ساز پلانٹ ہے جس میں سالانہ تقریبا 12 کروڑ موبائل فون بنائے جائیں گے جن میں سے بڑا حصہ برآمد کیا جائے گا۔ مسٹر مودی اور مسٹر مون اس سے پہلے ہندوستان کوریا بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد گاندھی سمادھی جائیں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان منگل کو دوپہر دوطرفہ اجلاس ہو گا اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کئے جانے کی توقع ہے۔ ان کی کل شام ہی صدر رامناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے بھی بات چیت ہو گی۔