نئی دہلی،26جولائی (ایجنسی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ کو آج یقین دلایا کہ عراق میں تین سال پہلے لاپتہ 39 ہندوستانیوں کی موت ہونے کے بارے میں جب تک کوئی ثبوت نہیں ملتا اس وقت تک ان کی فائل بند نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ان کی تلاش بند ہوگی۔
محترمہ سوراج نے لوک سبھا میں ان پر اس معاملے میں ملک
کو گمراہ کرنے کے الزامات لگنے پر جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ عراق میں 39 لاپتہ ہندستانی زندہ ہیں یا مارے گئے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عراق کی حکومت سے ثبوتوں کے ساتھ اطلاع دینے کی درخواست کی گئی ہے اور جیسے ہی مستند رپورٹ ملیں گی تو ان سے فوری طور پر ملک کو باخبر کیا جائے گا۔