نئی دہلی، 26 فروری (ایجنسی) حکومت کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں جنگجوؤں کے کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے اور بھروسہ دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے اجلاس میں سرحد پار بالاكوٹ میں جیش محمد کے کیمپ پر فضائیہ کی کارروائی کی
تفصیلی معلومات دیں۔ کل جماعتی اجلاس میں حکومت کی جانب سے ان کے علاوہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وجے گوئل موجود تھے۔ محترمہ سوراج نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس میں تقریبا تمام بڑی پارٹیوں کے نمائندے شامل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام پارٹیوں نے ایک آواز میں فضائیہ کو اس کارروائی کے لئے مبارک باد دی اور حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کسی بھی کارروائی کے لئے ہمیشہ حمایت دینے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ "تمام پارٹیوں نے پارٹی سطح پر کسی امتیاز کئے بغیر یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔