لکھنؤ، 28 جنوری (یواین آئی) اترپردیش حکومت نے کورونا وائرس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہند- نیپال سرحد اور ہوائی اڈوں پر خصوصی نگرانی برتنے کی حکام کو ہدایات دی گئی ہے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں وزیر اعلی
یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ہیلتھ اور طبی محکمہ کے حکام کے ساتھ جائزہ میٹنگ بلائی۔
کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ہر ضلع اسپتال اور میڈیکل کالج میں 10 بستروں والے ’قرنطینہ وارڈ‘ بنانے کی ہدایت کی۔