نینی تال،10 فروری (یواین آئی) کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجےوالا نے جمعرات کو نینی تال میں مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے ملک میں 2018 سے 2020 کے درمیان 26000 لوگوں نے خودکشی کی ہے۔ حکومت نے پارلیمنٹ میں اس بات کا اعتراف خود کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہماچل پردیش اور کرناٹک وگیرہ ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے نتیجوں سے پرجوش کانگریس پارٹی اتراکھنڈ
کے اسمبلی انتخابات میں بھی مہنگائی کو ہتھیار بنا رہی ہے۔
مسٹر سرجے والا نے یہ بھی کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) ہار سے سبق لیتی ہے اور اس کا گھمنڈ شکست سے ٹوٹتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر پیٹرول ،ڈیزل اور گیس کے بڑھتی قیمتوں پر مرکز کی مودی حکومت کو گھیرا اور کہا کہ مودی حکومت میں گیس سلینڈر 1000 کے پاس،خوردنی تیل دال 200 کے پار اور چائے پتی بھی چار سو روپے کلوکو پار کرگئی ہے۔یہی حال ،پھل ،سبزی ،دودھ اور خوردنی اشیا کا بھی ہے۔