حیدرآباد،20 مارچ(ذرائع) کافی دیر سے چل رہی محبوب نگر - رنگا ریڈی - حیدرآباد گریجویٹ ایم ایل سی انتخاب کی گنتی ختم ہوئی-
بی جے پی کے امیدوار رامچندر راؤ کو ہرا کر ٹی آر ایس کی امیدوار سربھی وانی دیوی نے جیت درج کی ہے-
پہلے راؤنڈ سے ہی وانی دیوی برتری بنائی ہوئی تھی- اس سے انکا جیتنا تقریبا
طے تھا-
وانی دیوی کی جیت کی خوشی میں ٹی آر ایس رہنما اور کارکنان جشن منارہے ہیں-
آپ کو بتادیں کہ اس مہینے کی 14 تاریخ کو گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ کا انتخاب شروع ہوا- پچھلے تین دنوں سے گنتی جاری تھی- آج محبوب نگر- رنگا ریڈی- حیدرآباد کے انتخابی نتیجے ملے- ابھی نلگنڈہ- کھمم - ورنگل ایم ایل سی کے نتیجے آنا ہے-