the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد،12 اگسٹ (ذرائع) سپریم کورٹ نے بی آر ایس رکن کونسل کویتا کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں گزشتہ کئی ماہ سے دہلی کی تہاڑ جیل میں مقید کویتا نے گزشتہ جمعہ کو سپریم کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ کی ڈیویژن بنچ جو جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس وشواناتھ پر مشتمل تھی اس  نے آج ان کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران بنچ نے کہا کہ اس کیس کے دیگر فریقین کے دلائل سنے بغیر عبوری ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نے اس کیس کے فریقین کے طور پر شامل کئے گئے مرکزی تحقیقاتی ایجنسیاں‘ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور



سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کویتا کی جانب سے نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل روہتگی نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اس کیس کی فوری سماعت کرے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی موکل کویتا گزشتہ پانچ ماہ سے جیل میں مقید ہے۔سی بی آئی اور ای ڈی نے ان کے خلاف درج مقدمات میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ اب تک اس کیس کے سلسلہ میں سی بی آئی اور ای ڈی نے493افراد کے گواہوں سے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔ واضح رہے کہ کویتا کو 15مارچ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا اور اس وقت وہ تہاڑ جیل میں مقید ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.