the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے(بغاوت) کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت جمعرات کو ایک بار پھر ملتوی کر دی سپریم کورٹ نے سماعت کی اگلی تاریخ 10 مئی مقرر کی ہے چیف جسٹس این  وی رمنا کی سربراہی والی تین رکنی بنچ نے مرکزی حکومت کو سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی درخواست پر اگلے منگل کو اس معاملے کی سماعت کے لیے فہرست بنانے کی ہدایت دی۔چیف جسٹس نے آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا کہ معاملہ ملتوی نہیں کیا جائے گا۔اس سے قبل حکومت نے دو دن اور پھر اتوار کو ایک دن کا اضافی وقت دینے کی درخواست کی تھی۔27 اپریل کو سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس رمنا، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی خصوصی بنچ نے حکومت سے 30 اپریل تک اپنا جواب داخل کرنے کو کہا تھا۔ بنچ نے اس معاملے کو نمٹانے کے لیے 5 مئی کو سماعت کی تاریخ بھی مقرر کی اور واضح طور پر کہا کہ ایک سال سے زیر التوا معاملے میں



حکم امتناعی کی کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔حکومت نے اتوار کو ایک نئی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جواب تیار ہے، لیکن متعلقہ حکام سے منظوری حاصل کرنا باقی ہے۔ اس لیے اس معاملے میں کچھ اضافی وقت درکار ہے۔اسی طرح 27 اپریل کو حکومت نے کہا تھا کہ جواب تیار ہے لیکن اسے حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔عدالت عظمیٰ نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ 30 اپریل تک اپنا جواب داخل کرے تاکہ جلد از جلد نمٹا جائے۔چیف جسٹس رمنا نے پچھلی سماعت پر سالیسٹر جنرل تشار مہتا کے دلائل سننے کے بعد انہیں ہدایت دی کہ وہ اس قانون پر مرکز کی جانب سے جواب داخل کریں، جس میں غداری کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا کے طور پر عمر قید کی سزا ہے۔
27 اپریل کو سپریم کورٹ کی تین رکنی خصوصی بنچ کے سامنے مسٹر مہتا نے اپنی طرف سے کہا تھا کہ درخواستوں کا جواب تقریباً تیار ہے۔ اسے حتمی شکل دینے کے لیے دو دن درکار ہیں۔ اس پر بنچ نے کہا تھا کہ اسے ہفتے کے آخر تک اپنا جواب داخل کرنا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.