: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ میڈیکل کے پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے 11 اگست کو ہونے والے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (نیٹ -پی جی) 2024 میں 'کچھ عملی دشواریوں‘ کی وجہ سے ملتوی کرنے کا مطالبہ کرنے
والی درخواست پرجمعہ کو سماعت کرے گی چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے عرضی گزار وشال سورین اور دیگر کے وکیل انس تنویر کی جانب سے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے فوری سماعت کی درخواست کو قبول کیا اور 9 اگست تک فہرست بنانے کی ہدایت دی۔