نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے وارانسی کی ایک سول عدالت سے کہا کہ وہ گیانواپی مسجد میں ویڈیو گرافی سروے تنازعہ کے معاملے میں جمعرات کو سماعت نہ کرے اور نہ ہی کوئی فیصلہ کرے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین کی عرضی پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی مزید سماعت جمعہ کو سہ پہر 3 بجے کریں گے مسجد کی طرف سے پیش ہوئے
ایڈوکیٹ ایچ احمدی نے سپریم کورٹ کی آج کی سماعت ملتوی کرنے کی ہندو درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک اور مسجد کو بھی سیل کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔
سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد وارانسی کی سول عدالت کو ہدایت دی کہ وہ گیانواپی مسجد سروے تنازعہ سے متعلق معاملے کی آج سماعت یا فیصلہ نہ کرے۔
17 مئی کو سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اگلی سماعت 19 مئی کے لیے ملتوی کی تھی۔