: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے کیرالہ اور مغربی بنگال کے گورنروں کی طرف سے بلوں کو منظوری دینے میں مبینہ تاخیر کا الزام لگانے والی دونوں ریاستوں کی حکومتوں کی درخواستوں پر جمعہ کو متعلقہ گورنروں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریوں
کو نوٹس جاری کرکے انہیں تین ہفتوں کے اندر تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت دی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے دونوں ریاستی حکومتوں کی مختصر دلیلیں سننے اور درخواستوں پر غور کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد آج یہ حکم دیا۔