نئی دہلی/9جولائی(ایجنسی) سپریم کورٹ نے2012 کے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملے میں تین قصورواروں کو پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست آج مسترد کردی۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے اس معاملے میں پھانسی کی سزا کو عمر قیدمیں تبدیل کرنے کی پون، ونے اور مکیش کی نظر ثانی کی عرضی کو مسترد کردیا۔عدالت نے تینوں کی نظرثانی کی عرضی پر چار مئی کو سماعت کرکے فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ اس معاملے کے ایک دیگر قصوروار اکشے نے نظرثانی کی عرضی داخل نہیں کی تھی۔ بنچ نے دیگر اراکین میں آر بھانومتی اور اشوک بھوشن شامل تھے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">گذشتہ سال پانچ مئی کو دئے گئے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نربھیا اجتماعی عصمت دری کے چاروں قصورواروں مکیش،، ونے ، اکشے اور پون کو دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ دی گئی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔
خیال رہے کہ 16دسمبر 2012 کو جنوبی دہلی کے منیرکا سے نربھیا اپنے دوست کے ساتھ ایک پرائیوٹ بس پر سوار ہوئی تو اس کے ساتھ بس ڈرائیور اور اس کے معاونین نے اجتماعی عصمت دری کی اور انتہائی بے رحمی کے ساتھ مارا پیٹا۔ بعد میں نربھیا کی موت ہوگئی تھی۔
قصورواروں کی نظر ثانی کی عرضی پر فیصلہ سنائے جانے کے دوران نربھیا کے خاندان والے بھی عدالت کے کمرے میں موجود تھے۔