: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو امیزون اور والمارٹ کے فلپ کارٹ ای کامرس پلیٹ فارم کے مبینہ مخالف مسابقتی عمل سے متعلق تمام عرضیوں کو فیصلہ کے لیے کرناٹک ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کو منتقل کر دیا۔
جسٹس ابھے اوکا اور جسٹس پنکج مٹھل کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد یہ
حکم دیا۔ بنچ نے تمام متعلقہ فریقین کی جانب سے اس طرح کی منتقلی پر رضامندی کے بعد مقدمات کو ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے اس کیس کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ دہلی ، پنجاب اور ہریانہ، کرناٹک اور الہ آباد کی مختلف ہائی کورٹس میں مفاد عامہ کی عرضیاں زیر التوا تھیں۔