the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو تریپورہ حکومت سے کہا کہ وہ مقامی بلدیاتی انتخابات میں منصفانہ اور آزادانہ ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی پر غور کرے۔
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑکی قیادت والی بنچ نے ترنمول کانگریس کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے تریپورہ حکومت سے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات اور ووٹوں کی گنتی کے لیے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں بینچ کو آگاہ کرے۔
سپریم کورٹ نے تریپورہ حکومت کو حکمراں پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کی مبینہ اشتعال انگیز تقریرپر



اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
ترنمول کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ حکمراں پارٹی کے ایک ایم ایل اے نے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں قابل اعتراض اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔
ترنمول کانگریس نے تریپورہ میں اپنے کارکنوں کو تشدد سے بچانے اور ریاستی حکومت کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک عرضی دائر کی تھی۔
مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں تریپورہ حکومت کے اعلیٰ افسران پر سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.