the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سہارا انڈیا کے سربراہ سبرت رائے کو پٹنہ ہائی کورٹ میں پیش کرنے کے پولیس کو جاری کردہ حکم پر جمعہ کو روک لگا دی جسٹس اے ایم کھانولکر کی قیادت والی بنچ نے اس معاملے میں سبرت رائے کے خلاف مزید کارروائی پر روک لگانے کا حکم بھی جاری کیا۔
ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی سبرت رائے کی عرضی کی سماعت کے بعد، بنچ نے کہا ’’اس مرحلے پر ہم پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگاتے



ہیں‘‘۔
پٹنہ ہائی کورٹ نے سہارا انڈیا کی طرف سے مبینہ دھوکہ دہی سے متعلق 2000 سے زیادہ مقدمات کی سماعت کے بعد آج ہی یہ حکم جاری کیا۔ سہارا انڈیا پر ہزاروں سرمایہ کاروں کے پیسے واپس نہ کرنے کا الزام ہے۔
12 مئی کو جب سبرت رائے ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تو ان کے نام پر غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔
سبرت رائے نے پٹنہ ہائی کورٹ کے 12 مئی کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.