نئی دہلی لی، 21 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر دہلی اسمبلی انتخابات لڑنے والے سابق کو نسلر طاہر حسین کو قومی دارالحکومت میں 2020 میں ہوئے فسادات سے متعلق ایک معاملے میں عبوری یا با قاعدہ ضمانت دینے کے سوال پر
دہلی پولیس کا موقف رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔
جسٹس پنکج مٹھل اور جسٹس حسنین امان اللہ کی بنچ نے اس بات پر غور کیا کہ درخواست گزار کو 10 میں سے 9 مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔
بنچ نے یہ بھی کہا کہ (حسین) کو منی لانڈرنگ کیس میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔