نئی دہلی،11جون(یواین آئی)سپریم کورٹ نے ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر)معاملے میں اکتوبر 2019 کے فیصلے کی بنیاد پر پبلک سیکٹر کی کمپنیوں(پی ایس یو)سے بقایا مانگنے کے سلسلے ٹیلی کوم محکمے (ڈی او ٹی)کو سرزنش لگاتے ہوئے اس پر پھر سے غورکرنے کو کہا ہے۔
جسٹس ارون مشرا ،جسٹس ایس عبدالنظیر اور جسٹس ایم
آر شاہ کی بینچ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ سے ہوئی سماعت کے دوران ڈی او ٹی کو ہدایت دی کہ وہ اے جی آر معاملے میں پچھلے سال اکتوبر کے فیصلے کی بنیاد پر پی ایس یو سے بقایا مانگنے کے فیصلے پر دوبارہ غورکرے۔
بینچ نے کہا کہ 2019 کے فیصلے کو عام شعبہ کی کمپنیوں سے بقایا مانگنے کو بنیاد نہیں بنایا جاسکتا۔