نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) کووڈ19 متاثرین کے لواحقین کو امداد کی ادائیگی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے بدھ کو ایسے معاملات میں آندھرا پردیش اور بہار حکومتوں کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے معاملوں میں ریاست اور ضلع لیگل سروس اتھارٹی سے مدد لینے کا اشارہ دیا جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس سنجیو کھنہ نے بتایا کہ متاثرین کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے میں تاخیر
کے خلاف بار بار احکامات کے باوجود متعلقہ حکام ان کی ہدایات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔
بنچ نے کہاکہ "چونکہ بہت سی ریاستوں میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی موت کے معاملوں میں درج دعووں کی تعداد سرکاری اموات سے کم ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بہت سی حکومتیں فعال اقدامات نہیں کر رہی ہیں۔ اس صورتحال میں ہمیں متاثرین کو امدادی رقم حاصل کرنے کے لیے ریاستی اور ضلع لیگ سروس اتھارٹی کی مدد لینا پڑ سکتی ہے۔