نئی دہلی،5ستمبر(ایجنسی)کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر پی چدمبرم کو جمعرات کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں ان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
مسٹر چدمبرم پر یہ معاملہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے درج کیا ہے۔سابق مرکزی وزیر نے 20اگست کو دہلی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی
جسے عدالت نے خارج کردیاتھا اور اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کیاتھا۔
جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے مسٹر چدمبرم کی عبوری ضمانت عرضی خارج کرتے ہوئے حکم میں کہا کہ عبوری ضمانت دینے کےلئے یہ مناسب معاملہ نہیں ہے۔بینچ نے کہا کہ اس وقت مسٹر چدمبرم کو عبوری ضمانت دینے سے تحقیقی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔