: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو اتر پردیش کی مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کی اراضی کی لیز منسوخ کرنے کے ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے میں الہ آباد ہائی
کورٹ کے 18 مارچ 2024 کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا، ’’ہمیں ہائی کورٹ کے حکم میں کوئی خامی نظر نہیں آتی‘‘ یہ معاملہ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان کی قیادت والے ٹرسٹ کی طرف سے آپریٹڈ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کی اراضی کی لیز کی منسوخی سے متعلق ہے۔